کھیلوں کی دنیا

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت پر کراچی کنگز کا کرارا جواب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ پر تخلیقی پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھرپور جواب دے دیا۔

پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ ، معمہ کیا ہے؟

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب الیون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا تھا۔

پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید ڈبہ لگا یا جب کہ پوسٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button