عالمی

روس نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام مسترد کردیا

روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کےالزامات مسترد کردیے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کےالزامات مستردکرتے ہیں، حملے میں پولینڈ کی حدود میں کوئی ہدف شامل نہیں تھا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی ڈرونز کی رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے، یہ حقائق پولینڈ کے پھیلائے گئے بیانیےکو مستردکرتے ہیں جب کہ نیٹو سیکرٹری جنرل بھی الزامات کےثبوت دینے میں ناکام رہے۔

روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پولینڈ کی وزارت دفاع کےساتھ مشاورت کےلیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے۔

پولینڈ کی فوجی کا رروائیوں کے دوران روسی ڈرونز مار گرائے جانے کے بعد ملک کی فضائی حدود کو مخصوص مدت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button