ٹاپ نیوز
صدر مملکت آصف علی زرداری کی دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی خودمختاری پر اس طرح کا حملہ ناقابل قبول ہے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے بے گناہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہے اور جانی نقصان ہوا،ایسا اقدام خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔