این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔
اسلام آبادمیں این ڈی ایم اے کے ویئرہاؤس سے امدادی سامان پنجاب روانہ کیا گیا ۔ آج بدھ کو 20 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ امدادی سامان لے کر روانہ کیا گیاہے یہ سامان پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کیا جائے گا ۔امدادی سامان میں ہیٹرز،فولڈنگ بیڈز /بسترے اوررضائیاں شامل ہیں ۔قبل ازیں 9ستمبرکو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ بھی روانہ کیا جا چکا ہے ۔
این ڈی ایم اے کے مقامی وئیر ہاوس سے کمبل اور پانی کے کین بھی پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کئے گئے ہیں۔ابھی تک پنجاب کو فراہم کیئے گئے 1660ٹن امدادی سامان میں کمبل،خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں ۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور اعسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔