عالمی
ایتھوپیا میں افریقا کےسب سے بڑے ڈیم کا افتتاح، مصر اور سوڈان ناخوش

ایتھوپیا نے افریقا کے سب سے بڑے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا نے دریائے نیل پر تعمیر کیے گئے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کا افتتاح کردیا جو کہ اب افریقا کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرینڈایتھوپیا رینیسنس ڈیم کا مقصدلاکھوں افراد کوتوانائی فراہم کرناہے اور اس کی تعمیر پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
دوسری جانب ایتھوپیا کے اس پروجیکٹ سے اس کا دریائے نیل کے ڈاون اسٹریم پر واقع ممالک سوڈان اور مصرکےساتھ تناؤبڑھ گیا کیونکہ مصر کو خدشہ ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے پانی کا بہاو کم ہوجائیگا۔