کاروباری
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 1810 پوائنٹس اضافے سے 156087 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 156199 رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔