عالمی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف بیلجیئم میں بڑا احتجاج، اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

برسلز میں مظاہرین نے یورپی کمیشن کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ کیا اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

اٹلی کے شہر میلان میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ لندن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، لندن پولیس نے 890 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو حکومت سے جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

فٹبال میچ میں آئرلینڈ کے شائقین کی جانب سے بینر اٹھا کر احتجاج کیا گیا جس پر لکھا تھا اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھاؤ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button