عالمی

غزہ: اسرائیلی ٹینک پر مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 فوجی ہلاک

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ نے اسرائیلی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کی صبح شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک ٹینک دھماکے کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں اس کے عملے کے تمام اہلکار مارے گئے۔

اسرائیلی ویب سائٹس کے مطابق یہ کارروائی فلسطینی مزاحمت کاروں نے صبح تقریباً 5 بجے کی۔ مزاحمت کاروں نے دھماکہ خیز مواد ٹینک پر پھینکا گیا اور ٹینک کمانڈر پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب اسرائیلی افواج پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں اور غزہ شہر پر قبضے کی تیاری کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت غزہ شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلارہی ہے اور شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ادھر القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ’آپریشن عصائے موسیٰ‘ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت گزشتہ دنوں غزہ کے جنوبی علاقے زیتون اور شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں کئی ٹینکوں، گاڑیوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج مقبوضہ بیت المقدس میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں 6 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button