قومی

جدہ میں سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے: شزہ فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شزہ فاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا یہ مسئلہ سعودی عرب کی طرف ہے، انٹرنیشنل سب میرین کیبل کٹ ہوئی ہے، سب میرین کیبل جدہ میں کٹ ہوئی ہے، ہم اُن سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی ہمیں پتا چلا کہ کیبل کب تک ٹھیک ہوگی، ہم پاکستانی عوام کو اطلاع دیں گے۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصل مسئلہ براڈ بینڈ اسپیکٹرم کی کمی کا ہے، پی ٹی سی ایل حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست ہےکہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کاروبار پراثر پڑ رہا ہے تاہم بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیبل کی درستگی کا وقت نہیں بتایا گیا، کیبل کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا اس کا جائزہ لیا جارہاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button