کاروباری

اگست 2025 میں ورکرزکی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالررہیں

اگست 2025 میں ورکرزکی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترقی کے لحاظ سے ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ورکرزکے ترسیلات زر میں 7.0 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 73 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 64 کروڑ ڈالر سے زائد ورکرز ترسیلات رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے 46 کروڑ ڈالر سے زائد، امریکا سے 26 کروڑ ڈالر سے زائد اور یورپی ممالک سے 43 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات ملک بھیجیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button