ٹاپ نیوز

اوور سیز پاکستانیز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،انہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم محمد شہبازشریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن(او پی ایف)کے چیئرمین قمر رضا اور مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی تقریبات بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ او پی ایف کے ایم ڈی اور چیئرمین نے وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، عالمی مارکیٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی افرادی قوت اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button