گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ، ٹرمپ کی یورپی یونین کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل پر عائد جرمانہ واپس نہ لینے کی صورت میں یورپی یونین کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر نے یورپی یونین کا جرمانہ غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوگل پرجرمانہ واپس نہ لیا گیا تو ردعمل کاسامناکرناپڑےگا اور وہ ایسی تحقیقات شروع کریں گے جس کے نتیجے میں یورپ پر مزید ٹیرف عائد ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکی کمپنیوں کی شاندار اور بے مثال اختراعات کو یورپی جرمانوں کے نیچے دبنے نہیں دیں گے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مجھے سیکشن 301 کے تحت کارروائی کرنا پڑے گی تاکہ ان غیر منصفانہ جرمانوں کو کالعدم قرار دیا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ یورپی یونین ایسے اقدامات کے ذریعے وہ سرمایہ اور روزگار چھین رہا ہے جو امریکا میں لگنا چاہیے۔
یاد رہے کہ یورپی یونین نے گوگل پر ساڑھے 3 ارب ڈالر کا اینٹی ٹرسٹ جرمانہ عائدکیاہے ۔