کھیلوں کی دنیا

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ یو اے ای کرکٹ کے مستقبل کو نئی سمت دے رہا ہے،جوناتھن ٹروٹ

گلف جائنٹس کے نئے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ یو اے ای کرکٹ کے مستقبل کو نئی سمت دے رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقامی کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ متاثرکن ہے اور یہ لیگ کھیل کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سابق انگلش بیٹر کے مطابق ستمبر کے آخر میں ہونے والا پلیئرز آکشن نہ صرف دلچسپ ہو گا بلکہ کھلاڑیوں کی اصل صلاحیت اور دباؤ میں کارکردگی جانچنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی 20 کے ذریعے بین الاقوامی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع مل رہا ہے جس سے ان کے کھیل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے افغانستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کرکٹ نے وہاں کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مقام دلایا اور یو اے ای بھی اسی سفر پر گامزن ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button