قومی

ملک بھر کے 99 حساس اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم ہفتہ کے روز مسلسل چھٹے دن بھی بلا تعطل جاری رہی، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر

ملک بھر کے 99 حساس اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم ہفتہ کے روز مسلسل چھٹے دن بھی بلا تعطل جاری رہی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق اب تک 1 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، پنجاب میں 40 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں تقریباً 84 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی۔خیبر پختونخوا میں 39.57 لاکھ جبکہ بلوچستان میں 21.58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 42 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 12 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 64 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی۔ این ایچ اوسی نے زور دیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ایک اجتماعی قومی کوشش کا تقاضا کرتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کا خیرمقدم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر مہم کے دوران ویکسین دی جائے۔

ادارے نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب کے باعث پنجاب کے نو اضلاع میں مہم ملتوی کر دی گئی ہےجبکہ جنوبی خیبر پختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں مہم کا آغاز 15 ستمبر سے کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button