کاروباری
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر3لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 3552 ڈالر فی اونس ہے۔