عالمی

امریکا سعودی عرب کو 100 ڈرون فروخت کرے گا

جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا مقصد غزہ پر عائد محاصرہ توڑنا ہے۔العربیہ کے مطابق وہ تونس سے روانہ ہونے والے جہاز پر سوار ہوں گے۔

منڈیلا منڈیلا نے تیونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ایک وفد کی حیثیت سے جان بوجھ کر تونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوئے ہیں تاکہ افریقی نقطہ نظر سے یہ پیغام دیں کہ افریقہ بھی اس جدوجہد کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افریقی اچھی طرح جانتے ہیں کہ قبضے اور جبر کے سائے میں زندگی گزارنا کیا معنی رکھتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو بیڑے کا شمالی افریقہ سے روانہ ہونے والا حصہ دیگر کشتیوں اور جہازوں کے ساتھ جا ملے گا جو پہلے ہی سپین اور اٹلی سے غزہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button