کھیلوں کی دنیا

پی ایس بی کا کلبز اور ایسوسی ایشنز کی نچلی سطح تک جانچ پڑتال کا فیصلہ

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نے ملک بھر میں کھیلوں کی شفاف حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام قومی سپورٹس فیڈریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کلبز اور ایسوسی ایشنز کی مکمل تفصیلات گاؤں اور قصبے کی سطح تک آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کریں۔

یہ اقدام ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی جانب سے شروع کی جانے والی اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد کھیلوں میں حکمرانی کو موثر بنانا، کاغذی فیڈریشنز کا خاتمہ کرنا اور دستاویزی شفافیت و احتساب کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ فیڈریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کلبز، تحصیل، ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی ایسوسی ایشنز کی فہرستیں، ان کے صدور اور سیکرٹریز کے نام و رابطہ نمبرز اور گزشتہ انتخابات کی تاریخیں فراہم کریں۔

جو فیڈریشنز 15 دن میں یہ تفصیلات فراہم نہیں کریں گی انہیں نچلی سطح پر غیر فعال تصور کیا جائے گا۔ پی ایس بی ان تمام معلومات کو ایک عوامی ڈیٹا بیس کی شکل میں مرتب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ کھلاڑیوں، والدین اور پالیسی سازوں کو یہ جاننے میں آسانی ہو کہ کون سی ایسوسی ایشنز حقیقتاً فعال ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام اگر مکمل طور پر نافذ ہو گیا تو اس سے کاغذی ڈھانچے بے نقاب ہوں گے جبکہ حقیقی کلبز کو تقویت ملے گی جو نوجوان کھلاڑیوں کی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button