عالمی
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری، جسم سے کینسر زدہ خلیے نکال دیے گئے

کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری کی گئی، سرجری کے ذرریعے جوبائیڈن کی جلد سے کینسر زدہ خلیے نکال دیےگئے۔
سابق امریکی صدر کے ترجمان کے مطابق جوبائیڈن کی صحت بہترہو رہی ہے اور وہ مکمل آرام کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو اب مزید علاج کی ضرورت نہیں، اس سے قبل 2023 میں بھی جوبائیڈن کی چھاتی سےکینسرزدہ خلیہ نکالا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، بتایا گیا تھا کہ کینسر جو بائیڈن کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔