عالمی
‘ہم یہ کرکے دکھائیں گے’، ٹرمپ روس، یوکرین جنگ روکنے کیلئے ایک بار پھر متحرک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی اور یوکرینی صدر کے براہ راست مذاکرات کے امکانات پر غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے، پیوٹن اور زیلنسکی ابھی تیار نہیں ہیں مگر ہم یہ کرکے دکھائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے پرعزم ہوں، پیوٹن اور زیلنسکی دونوں سے بات بھی کر رہا ہوں،کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2022 سے جاری روس، یوکرین جنگ میں اب تک دونوں ممالک کے لاکھوں فوجی اور شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔