عالمی
پُرتگال: کیبل کار حادثے میں 15 افراد ہلاک

پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام نے ہلاک شدگان کی شناخت یا ان کی قومیتوں کا انکشاف نہیں کیا تاہم بتایا گیا ہےکہ مرنے والوں میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی 20 افراد میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔