عالمی
ویڈیو: ڈیم پر کرتب دکھانے والا شخص پانی میں بہہ گیا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور کے ڈیم میں ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔
مذکورہ شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم پر کچھ لوگ کھڑے ہیں اور وہاں تعمیراتی کام بھی چل رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آتا ہے اور بہتے ہوئے پانی کے قریب ترین چلا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ڈھیل ڈیم پر پیش آیا جس کے بعد اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پانی میں بہنے والے آدمی نے شراب پی رکھی تھی جس کے باعث وہ اپنے ہوش و ہواس میں نہیں تھا۔