عالمی

بھارت: دریائے جمنا میں پانی خطرناک حد تک پہنچ گیا، ریلیف کیمپس بھی ڈوب گئے

بھارت: دریائے جمنا میں پانی63 سالوں میں تیسری بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث نئی دہلی کے نشیبی علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس بھی ڈوب گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریا میں پانی کی سطح 207 میٹر تک بلند ہوگئی ہے، جو 1963 میں منظم ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد سے تیسری بلند ترین سطح ہے۔

پانی کی بلند سطح کی وجہ سے دریا کے قریب بسنے والی آبادی زیر آب آگئی جس کے باعث 12 ہزار کے قریب لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی نئی دہلی میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر ہوا اور کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔

واضح رہے بھارت کی بیشتر ریاستوں میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے سبب بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button