کھیلوں کی دنیا

ہیڈکوچ قومی ٹیم نے پاکستان کی فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں ہونے حاصل ہونے والی دو فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔

پاکستان نے تین ملکی سیریز میں گزشتہ روز یو اے ای اور اس سے قبل افغانستان کو شکست دی تھی۔

ان فتوحات کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں ان کی حفاظت اور قوت کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے پاکستان کے مختلف علاقے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہیں جبکہ اس وقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 30 ہو چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button