مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کیلئے آبی ذخائر بنانےکا جائزہ لینےکا حکم دے دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانےکا جائزہ لینےکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ اور شیخ پورہ نو کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے علاقہ گٹی کلنجر سےکشتی پر تلوار پوسٹ آنے والے متاثرہ خاندانوں کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے معصوم بچےکو گود میں اٹھا لیا اور ماں کے سپردکیا۔
وزیراعلیٰ نے سیلاب میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ نے تلوارپوسٹ پرلائیو اسٹاک، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور دیگر کیمپ کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانےکا جائزہ لینےکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو فلڈریلیف کیمپ کےبارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔