کھیلوں کی دنیا

سڈنی میراتھون میں پاکستانی رنرز کی شاندار پرفارمنس

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی میراتھون میں پاکستانی رنرز کی جانب سے شاندار پر فارمنس دکھائی گئی۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رنر رہے جبکہ اسلام آباد کے بلال احسن نے سڈنی میراتھون 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں مکمل کی۔

پاکستان کے فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی جبکہ جیو نیوز کے اینکر پرسن محمد جنید نے دشوار اور چیلنجنگ کورس 4 گھنٹے 4 منٹ میں مکمل کیا۔

کراچی کے فیصل شفیع نے سڈنی میراتھون کے دوران پاکستان آرمی کو منفر انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور لائٹ ملٹری لباس پہن کر ریکارڈ 3 گھنٹے 40 منٹ 13 سیکنڈز میں میراتھون ریس مکمل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی سڈنی میراتھون میں فیصل شفیع کی جانب سے ملٹری یونیفارم میں تیز ترین میراتھون مکمل کرنے کے ریکارڈ کی توثیق کی ہے۔

10 پاکستانی خواتین بھی سڈنی میراتھون کے دوران ایکشن میں تھیں اور پاکستانی نژاد برطانوی خاتون رنر ہما رحمن نے 3 گھنٹے 38 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا ۔

سڈنی میراتھون مین مجموعی طور پر 36 پاکستانی اور اوور سیز پاکستانیوں نے سڈنی میراتھون میں شرکت کی جبکہ 16 رنرز نے 42 عشاریہ 195 کلو میٹر کا فاصلہ4گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کیا۔

سڈنی میراتھون کو مکمل کرنے کے بعد مجموعی طور پر 8 پاکستانی رنرز نے ‘سیونتھ اسٹار’ کا اعزاز حاصل کیا، جو دنیا کی ساتوں بڑے میراتھونز (ٹوکیو، بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور سڈنی) مکمل کرنے پر دیا جاتا ہے۔

ان قابل فخر پاکستانی رنرز میں فہد مختار، حامد بٹ ،ہما رحمن، ڈاکٹر سلمان خان ، جمال خان، یسری بخاریی، ذیاد رحیم اور فیصل شفیع شامل ہیں۔

ایتھیوپیا کے ہیلیمریم کیروس نے سڈنی میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں سیفان حسن نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button