عالمی
برطانیہ میں جنسی جرائم کے مرتکب غیر ملکیوں میں بھارتی سزا پانیوالوں میں سر فہرست نکلے

برطانیہ میں جنسی جرائم کے مرتکب غیر ملکیوں میں بھارتی سزا پانے والوں میں سر فہرست نکلے۔
یہ انکشاف تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کی تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم میں ملوث سزا پانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں 2021 سے 2024 کے درمیان 257 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں جنسی جرائم پر 28 بھارتی شہریوں کو سزا ہوئی جبکہ 2024 میں یہ تعداد 100 تک جاپہنچی۔
تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کے مطابق جنسی جرائم میں بھارتیوں کے بعد نائیجیرین، عراقی، سوڈانی، افغانی اور بنگلادیشیوں کا نمبر رہا۔