کاروباری
حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ

اسلام آباد: حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ بنایا ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے نئی ہاؤسنگ اسکیموں و پسماندہ بستیوں کےایل پی جی والے گھرانے مستفید ہوں گے۔
وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی جس کی صدارت وزیرِاعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، اس نے ایک اہم پالیسی تبدیلی پر غور کرنے والی تھی جس کے تحت سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی پر مبنی کنکشن دینے کی اجازت دی جانی تھی۔