عالمی

امریکا نے بیرون ملک سے آنیوالے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کردی

واشنگٹن: امریکا نے بیرون ممالک سے آنے والے چھوٹے پیکجز پر ٹیرف کی چھوٹ ختم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 800 ڈالر تک کے پارسلز کے لیے ٹیرف کی چھوٹ ختم کی ہے جس سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے جب کہ اس اقدام سے قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق کم قیمت پارسلز کے ذریعے ٹیرف سے بچا جا تا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ذاتی اشیاء اور تحائف کے لیے استثنیٰ برقرار ہے۔

واضح رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی ٹیرف کے باعث 25 ممالک نے امریکا کے لیے پارسل سروسز معطل کر دی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button