کاروباری
ملک میں فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 10 ڈالر اضافے سے 3390 ڈالر فی اونس ہے۔