عالمی

عرب پارلیمنٹ کی مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

عرب پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘کے مطابق تازہ واقعات میں اسرائیلی قابض افواج نے رام اللہ، البیرہ اور الخلیل پر وحشیانہ حملے کیے اور فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا،یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب مسلح یہودی آبادکار فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں پر اپنے حملے تیز کر رہے ہیں اور انہیں قابض افواج کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد بن احمد الیمحی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خلاف ورزیاں اور حملے دراصل نسل کشی ، منظم بھوک اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں جو اسرائیلی قابض فورسز غزہ کی پٹی میں پہلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور عالمی قراردادوں کی مکمل بے توقیری کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button