عالمی

غزہ میں قحط، امداد اب بھی سمندر میں قطرہ ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی ) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کے باوجود اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی امداد اب بھی سمندر میں ایک قطرہ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ادارے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کارل اسکاو نے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں میں امدادی ٹرکوں کی آمد میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو اب روزانہ تقریباً 100 ٹرک تک پہنچ چکی ہے، لیکن یہ 21 لاکھ متاثرہ افراد کے لیے ناکافی ہے۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ نے جمعہ کو غزہ میں باقاعدہ قحط کا اعلان کیا تھا، جس کا سبب اسرائیل کی جانب سے امداد کی "منظم رکاوٹ” کو قرار دیا گیا۔ روم میں قائم فوڈ سیکیورٹی ادارے آئی پی سی کے مطابق، اس وقت 5 لاکھ افراد قحط سے براہِ راست متاثر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button