کھیلوں کی دنیا
اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز کے نئے ہیئر اسٹائل کی یو ایس اوپن میں دھوم

یو ایس اوپن میں اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز کے نئے ہیئر اسٹائل کی دھوم مچ گئی۔
امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کارلوس الکاریز نے باآسانی جیت حاصل کی۔
کارلوس الکاریز کے فینز نے نہ صرف کامیابی پر سراہا بلکہ ان کے نئے ہیئر اسٹائل پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب کارلوس الکاریز کی معروف گولفر روری میکلوری کے ساتھ ملاقات کے بھی چرچے ہورہے ہیں، ٹینس کورٹس پر معروف اسپورٹس پرسنز گرم جوشی سے ملے، گپ شپ کی اور تصاویر بھی بنوائی۔
اس موقع پر ٹینس اسٹار نے کہا کہ لیجنڈری گولفر روری میکلوری سے یہ میری پہلی ملاقات تھی اور میں انکا بہت بڑ فین ہوں، ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور انہیں گالف کھیلتے دیکھنا بڑا شاندار ہوتا ہے۔