حکومتِ بلوچستان ہمیشہ مثبت اور دینی رجحان کو فروغ دینے والے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی، نسیم الرحمان خان

صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ روحانی اور اخلاقی تربیت کے مواقع ہماری نئی نسل کے لیے نہایت اہم ہیں، نعتیہ مقابلے نہ صرف عشقِ رسول ﷺکو پروان چڑھاتے ہیں بلکہ طلبہ وطالبات کی دینی و ادبی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں، حکومتِ بلوچستان ہمیشہ ایسے مثبت اور دینی رجحان کو فروغ دینے والے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مذہبی امور، حج و اوقاف حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام سالانہ حسن نعت مقابلوں کے موقع پر کیا ۔
تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پوسٹل کالونی میں کیا گیا۔ اس پْروقار تقریب میں صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئےجبکہ تقریب میں محکمہ مذہبی امور اور دیگر سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام، مختلف مذہبی شخصیات، منتظمین، اساتذہ کرام اور مختلف اسکولوں کے طلباء طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسکولوں کے طلباءوطالبات اور دیگر نعت خوانوں نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعتیں پیش کیں، جنہوں نے شرکاء کے دلوں کو روحانی سکون بخشا۔آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طلبہ وطالبات اور منتظمین میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں
جبکہ شرکاء نے محکمہ مذہبی امور کی اس کاوش کو سراہا اور ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔