عالمی

ایران کی غزہ میں ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ایران نے غزہ کے جنوبی علاقے خانیونس میں واقع ناصر اسپتال پر اسرائیل کے مہلک حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم اور نسل کشی کے منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقری نےجاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ناصر اسپتال پر کیا گیا حملہ "بہیمانہ جرم” ہے، جس میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں پانچ صحافی بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفاک بمباری اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قوم و شناخت کو ختم کرنے کی ایک منظم کوشش ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اسرائیل کے انسانی و اخلاقی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر خاموشی شرمناک ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص حکومتوں، پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری "نسل کشی” کو روکیں اور اسرائیلی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔واضح رہے کہ ناصر اسپتال جنوبی غزہ کا آخری جزوی طور پر فعال اسپتال ہے، جس پر یہ حملہ ایک انسانی المیے کو مزید سنگین کر رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button