کاروباری

3 ارب ڈالر مالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈز کامیابی سے جاری کردیے،اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 3 ارب ڈالر مالیت کے پانچ سالہ عالمی بینچ مارک بانڈ کامیابی کے ساتھ جاری کردیے ۔

بینک سے جاری بیان کے مطابق خزانچی ٹوبیاس ہوشکا نے بتایا کہ 2025 میں چوتھی مرتبہ امریکی ڈالر پر مبنی بانڈز جاری کئے گئے ہیں، یہ بانڈ 3.750 فیصد سالانہ شرح سود پر جاری ہوئے جو ہر چھ ماہ بعد ادا کیا جائے گا، بانڈ کی مدت 28 اگست 2030 کو مکمل ہوگی۔ بانڈز کی لین دین کی قیادت سٹی گروپ، نومورا، ایچ ایس بی سی اور جے پی مورگن نے کی،41 فیصد بانڈز ایشیا، 35 فیصد یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقا اور 24 فیصد امریکا میں فروخت ہوئے۔

سرمایہ کاروں کی نوعیت کے لحاظ سے 59 فیصد بانڈز مرکزی بینکوں اور سرکاری اداروں ، 28 فیصد کمرشل بینکوں اور 13 فیصد فنڈ مینیجرز اور دیگر سرمایہ کاروں نے خریدے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2025 میں عالمی کیپیٹل مارکیٹس سے تقریباً 36 سے 37 ارب ڈالر جمع کرنے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button