ٹاپ نیوز
پاکستان میں سیلابی صورتحال، ایران کی پاکستان کو مدد کی پیشکش

پاکستان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایران نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیشکش کردی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران ایرانی ہم منصب نے خیبرپختونخوا اور گلگت میں طوفانی بارشوں و سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہارتعزیت کیا۔
اس موقع پر سکندر مومنی نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں اور پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، تمام ادارےفیلڈ میں ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف اولین ترجیح ہے۔