کھیلوں کی دنیا
پاکستان سپورٹس بورڈ نے محمد شفیق راجہ کو اپنا ترجمان نامزد کر دیا

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے سینئر صحافی محمد شفیق راجہ کو اپنا ترجمان نامزد کر دیا ہے۔ وہ اس وقت ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پی ایس بی کے ایک عہدیدار کے مطابق اے پی پی نے این او سی جاری کر دیا ہے کہ محمد شفیق راجہ اپنی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پی ایس بی کے ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔ پی ایس بی نے یہ نامزدگی آئندہ سائوتھ ایشین گیمز کے پیش نظر اور میڈیا سے موثر رابطہ کاری کی ضرورت کے تحت کی ہے۔محمد شفیق راجہ کاشعبہ صحافت میں تقریباً دو دہائیوں کا تجربہ ہے۔انہوں نے کھیلوں کی رپورٹنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔