قومی

علیمہ خان کے بیٹوں کو دیر سے گرفتار کیا گیا مگر کیسز کو جعلی نہیں کہہ سکتے: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پولیس نے انہیں دیر سے گرفتار کیا مگر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُن کے کیسز جعلی تھے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کے بیٹوں شاہ ریز اور شیر شاہ کی گرفتاری سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دونوں 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو شواہد اکٹھے کرتے کرتے اتنی دیر لگ گئی، اگر کوئی شواہد نہیں ہونگے تو انہیں ریلیف مل جائے گا۔

وزیرمملکت نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے کو 24 گھنٹوں سے پہلے عدالت میں پیش کیا گیا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ پولیس نے انہیں دیر سے گرفتار کیا مگر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُن کے کیسز جعلی تھے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئررہنما اسد قیصر نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کے ذریعے کوشش کی گئی کہ ہم پر دباؤبرقرار رہے، صرف گرینڈ ڈائیلاگ چاہتے ہیں جس میں تمام سیاسی قوتیں اور اسٹیک ہولڈز شامل ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button