قومی

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن کا دورہ راولپنڈی، عوام سے انسداد ڈینگی مہم کو موثر بنانے کی اپیل

پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ روزجھنڈا چیچی، سکیم 3 اور شاہ خالد کالونی میں ہیلتھ آفیسرز کے ہمراہ ڈینگی سے متعلق دورہ کیا۔انہوں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف انسٹیٹیوٹشنز، قبرستانوں، دکانوں اور گلی محلوں کا معائنہ کیا اورجہاں لاروا کی تعداد زیادہ پائی گئی ان جگہوں کو موقع پر مکمل سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ صفائی عملے کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو بھرپور اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا۔اس موقع پر بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کے خاتمے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button