عالمی
پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا۔بدھ کواس حوالے سے پی اے اے حکام کی جانب سے انڈین طیاروں کی پاکستانی حدود کے استعمال میں پابندی میں ایک ماہ توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔پاکستانی فضائی حدود 20 اگست 2025 کو دن 02:45 سے 24 ستمبر صبح 5 بجے تک بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئر لائنز/آپریٹرز کے مالک یا کرائے کے طیاروں اور فوجی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل سے پاکستان نے فضائی حدود بند رکھی ہیں۔