قومی

طالب علم قیادت، ذمہ داری و تخلیقی سوچ اپنائیں اور ایک خوشحال کل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر یں،سردار یاسرالیاس

وزیر اعظم کے قومی کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ قیادت، ذمہ داری اور تخلیقی سوچ کو اپنائیں اور ایک روشن و خوشحال کل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر یں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میٹرو پولیٹن انٹرنیشنل یونائیٹڈ کالج(ایم آئی یو سی)لیجنڈز سمٹ 2025 میں شرکت کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں کامیاب شخصیات نے اپنی کامیابیوں کی داستانیں سنائیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جدت طرازی اور پاکستان کے روشن مستقبل پر روشنی ڈالی۔ان کے وژن نے طلبہ میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا جنہیں یاسر الیاس نے قیادت، ذمہ داری اور تخلیقی سوچ کو اپنانے کی ترغیب دی تاکہ وہ ایک روشن اور خوشحال کل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button