کھیلوں کی دنیا

قہقہے اور اشارے، الکاریز اور ایما راڈو کےڈبلز پیئر کی دھوم، میچ کی تصاویر وائرل

یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹورنامنٹ میں ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز اور ایما راڈوکانو کے مکسڈ ڈبلز پئیر کی دھوم مچ گئی ہے اور ٹینس اسٹار جوڑی کے میچ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اسپین کے کارلوس الکاریز اور انگلینڈ کی ایما راڈوکانو کی دوستی کے چرچے ومبلڈن سے قبل شروع ہوئے اور اب کارلوس الکاریز اور ایما راڈوکانو کی جوڑی اخبارات کے اسپورٹس صفحات کی بھی شہہ سرخیوں میں ہے۔

مکسڈ ڈبلز کی جوڑی کو جیک ڈریپر اور جیسیکا پیگولا سے شکست ہوئی تاہم میچ کے دوران مکسڈ ڈبل جوڑی کے قہقے، مسکراہٹ، اشارے اور ایک دوسرے سے ملنا سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

میڈیا نے ٹینس اسٹار جوڑی کو یو ایس اوپن کے دوران ایک نیا پاور فل اسپورٹس کپل قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا تبصروں میں اس کو لوو اسٹوری کا آغاز قرار دیا گیا ہے۔

کارلوس الکاریز اور ایما راڈوکانو کے میچ کو ٹینس کی ایک بڑی تفریح بھی قرار دیا گیا ہے اور میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کھیلوں کی دنیا کی ایک مقبول اور پر کشش جوڑی ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button