قومی

کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم و مرطوب ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں مگر رفتار ک ہے جس کی وجہ سے نمی کا تناسب بڑھ گیا۔

گرمی کی شدت معمول سے 1 سے 2 ڈگری زائد محسوس کی جا رہی ہے، شہر کا موسم آئندہ بھی گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج شام یا کل سے سمندری بادل بننے کا امکان ہے۔

بادلوں کی تشکیل سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی یا معتدل بارش متوقع ہے جبکہ بارش یا بوندا باندی کا سلسلہ 22 اگست 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کے دوران بھی موسم مرطوب رہ سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button