کھیلوں کی دنیا
ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔
اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے حکومت نے گرین سگنل دے دیا جس کے بعد اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو این او سی جاری رکدیا۔
صدر ایسوسی ایشن ارشدخان نے ایونٹس بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے نام کردیے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پچاس ملکوں کے پانچ سو سے زائد مرد و خواتین ویٹ لفٹنر حصہ لیں گے، ایونٹس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے قطر میں ہونے والی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کیے تھے۔