کھیلوں کی دنیا

پلنکٹ شیلڈ کا 100 واں سیزن 18 نومبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پلنکٹ شیلڈ 2025-26 سیزن 18 نومبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پلنکٹ شیلڈ کا 100واں سیزن ہوگا۔ 1906 میں چیلنج کی بنیاد پر شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 1921-22 سے تمام ٹیموں کے درمیان مکمل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آخری آٹھواں راؤنڈ 27 مارچ 2026کو کھیلا جائے گا۔نيوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی )نے تصديق کی ہے کہ 18 نومبر سے 2025-26 کا پلنکٹ شیلڈ سیزن شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پلنکٹ شیلڈ پہلی بار 1906 میں گورنر لارڈ پلنکٹ نے کینٹربیری کو دیا تھا، جو اس موسم کی بہترین ٹیم تھی۔ 1921-22 میں یہ ٹورنامنٹ مردوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس مقابلے کے طور پر شروع ہوا، جس میں ابتدائی طور پر چار ایسوسی ایشنز شامل تھیں، بعد میں سینٹرل ڈسٹرکٹس (1950-51)میں اور نادرن ڈسٹرکٹس (1956-57)میں ٹیموں کا اضافہ کیا گیا۔دوسری عالمی جنگ کے دوران 5سیزنز کے تعطل کے باعث 2025-26 پلنکٹ شیلڈ کا صدواں سیزن ہوگا۔

اس سیزن کے افتتاحی میچز میں سینٹرل ڈسٹرکٹس آکلینڈ، ویلنٹن اوٹاگو، اور کینٹر بیری دفاعی چیمپئن نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف مقابلہ کریں گی۔ویلنٹن اوٹاگو کے فاسٹ بولر مائیکل سنیڈن پلنکٹ شیلڈ کی تاریخ سے جڑے ہیں، کیونکہ وہ فورتھ جنریشن کے فرسٹ کلاس کھلاڑی ہیں۔ ان کے پردادا نیسی نے 1921-22 کے پہلے سیزن میں کھیل کر اس مقابلے کا آغاز کیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ ویننک نے کہا ہے کہ پلنکٹ شیلڈ ملکی کرکٹ کا سب سے قیمتی مقابلہ ہے جو بین الاقوامی معیار کے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلیک کیپس کی پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کی بنیاد اسی ٹورنامنٹ سے بنی۔ پلنکٹ شیلڈ سو سال سے زائد عرصے سے اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے پلنکٹ شیلڈ کے صد سالہ موقع پر خاص لوگو تیار کیا ہے اور تاریخ کی بہترین ٹیم "آل ٹائم پلنکٹ شیلڈ الیون” کا اعلان کرے گا۔یہ ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں اہم مقام رکھتا ہے، اور اس کا 100 واں ایڈیشن ملک کی کرکٹ تاریخ کا قابلِ فخر لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button