قومی

لاہور : دو ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر سے 40 لاکھ روپے لوٹ لئے

لاہور : فیروز پور روڈ پر دو مسلح ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشیئر سے 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں دو مسلح ڈاکو نے پٹرول پمپ کے کیشیئر سے 40 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

پولیس نے بتایا کہ کیشیئر رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کیشیئر کو زخمی کر دیا۔

واردات میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل استعمال کی گئی تاہم کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button