قومی

فیصل آباد: بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

 کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کرنے کے کیسز میں ملوث ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرتا تھا، اس کے موبائل فون میں بچوں سے بدفعلی کی متعدد ویڈیوز موجود تھیں۔

سی سی ڈی پولیس کے مطابق ملزم کو برآمدی کیلیے لے جایا جا رہا تھا ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔

دو روز قبل پتوکی میں پولیس نے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پرانی منڈی کا رہائشی لڑکا دکان پر سامان لینے گیا تھا جسے ملزمان اپنے ساتھ لے گئے۔ یامین اور مسعود نے اس سے جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کیا۔

اس سے قبل لاہور کے علاقہ راج گڑھ میں لڑکی سے دو رشتہ داروں کی مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، وویمن پولیس ریس کورس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں، ملزمان لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button