ٹاپ نیوز
صدرمملکت کا گلگت لینڈ سلائیڈنگ سانحے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلگت لینڈ سلائیڈنگ سانحے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق رضاکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانیت کی خاطر جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے،انہوں نے زخمی رضاکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔