عالمی

عراق میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

عراق میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہوگئی، سانس لینے میں دشواری کے سبب زائرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرافی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت کے مطابق تمام متاثرین کو فوری علاج فراہم کیا گیا اور وہ صحتیاب ہو کر اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان راستے پر واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن میں کلورین گیس کے اخراج کے سبب رونما ہوا۔

واضح رہے کہ اس سال لاکھوں زائرین اربعین کے موقع پر امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے۔

عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

رپورٹ کے مطابق ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، آسمانی بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔

بیان کے مطابق کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے دوران ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button