قومی

ڈمپرز ایسوسی ایشن نے دھرنا دے دیا، حادثہ ٹینکر سے ہوا، لیاقت محسود کا دعویٰ

 ڈمپرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر سے ہوا لیکن آگ ڈمپروں کو لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے 7 ڈمپرز جلنے کے بعد سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 7 نہیں 9 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

لیاقت محسود نے کہا حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا ہے لیکن مشتعل لوگوں نے ڈمپرو ں کو آگ لگا دی، ملزمان کی گرفتاری تک سپر ہائی وے سے نہیں جائیں گے۔ ڈمپر مالکان نے جائے حادثہ سے جلے ہوئے ڈمپر ہٹانے سے انکار کر دیا ہے، اور لفٹر کو بھی جلے ہوئے ڈمپر ہٹانے سے منع کیا۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا حادثے میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر میں بھی غم میں ہوں، لیکن ہمارے ڈمپرز کو شر پسندوں نے جلایا ہے، جس کے خلاف نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو بلاک کیا جا رہا ہے، سپر ہائی وے سہراب گوٹھ سے نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ روڈ سے بلاک کیا جائے گا۔

لیاقت محسود کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ کئی بار میٹنگز ہوئیں، شہر سے کچرا اٹھانے کے لیے گاڑیوں کو سندھ حکومت کی اجازت ہے، ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے سندھ حکومت نے وقت مقرر کر رکھے ہیں، اس وقت شہر کے حالات سب کے سامنے ہیں، اس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button